• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی فارم اور ایڈمٹ کارڈ پر سیلفی ؟

سندھ یونیورسٹی جام شورو کے طالبعلم نے امتحانی فارم اور ایڈمٹ کارڈ پر دوستوں کے ہمراہ لی گئی سیلفی لگادی۔

سندھ یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے سال سوئم کے طالب علم کی شرارت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی۔

طالبعلم فضل الرحمٰن ولد اللہ ڈنو رند نے ففتھ سمیسٹر کے لئے آن لائن امتحانی فارم  اور ایڈمٹ کارڈ پر کیا اور تصویر کے خانے میں دوستوں کے ہمراہ لی گئی سیلفی لگادی ۔

یونیورسٹی ترجمان نادر مغیری کے مطابق ناظم امتحانات روشن پٹھان نے طالبعلم کی شرارت کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق طالبعلم کے خلاف ڈسپلن ایگزامیشن کمیٹی کو کارروائی کی سفارش کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کا سسٹم آن لائن ہے طالبعلم نے فارم بھرنے کے بعد پرنٹ نکالا۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ امتحانی فارم اور ایڈمٹ کارڈ پر یونیورسٹی کی کسی مجاز اتھارٹی کے دستخط اور مہر نہیں ہے۔

تازہ ترین