• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ایرانی تیل کی درآمد پر مکمل پابندی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی تیل کی درآمد پر مکمل پابندی کا اعلان کردیا، ایرانی تیل کی برآمدات کو حاصل استثنا ختم کر تے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر اوپیک ممالک عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق فیصلہ ایران کی تیل برآمدات کو صفر کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اورفیصلے کا مقصد ایران کے آمدنی کے ذرائع کو روکنا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ اور اتحادی ممالک، ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اور اس کا مقصد مشرق وسطیٰ، امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف ایران کی تخریبی کارروائیوں کو رکوانا ہے۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  نے کہا کہ ایران پر مزید پابندیوں کا مطلب زیادہ سے زیادہ دباؤ ہے، امریکا نے پچھلے سال ایران پر عائد پابندیوں کے بعد بھارت سمیت آٹھ ممالک کو ایرانی تیل خریدنے کی عارضی چھوٹ دی تھی۔

تازہ ترین