• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کےحریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال 12 ویں روز میں داخل ہوگئی،بھوک ہڑتال کے باعث یاسین ملک کی صحت مزید خراب ہوگئی ہے،یاسین ملک کا کہنا ہے کہ آزادی کے حصول کیلئےپوری زندگی جیل میں گزارنے اور تشدد برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یاسین ملک کے وکیل نے حریت رہنما سے اسپتال میں ملاقات کی،ملاقات کے بعد انکے وکیل نے حریت رہنما کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسپتال میں بھی یاسین ملک کے ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں ،یاسین ملک نےغیر قانونی حراست اور این آئی اے حکام کے رویے کے خلاف احتجاجاً ہڑتال شروع کی تھی۔

یاسین ملک کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے کشمیر میں غیر انسانی سلوک اور کالے قانون کے سامنے نہیں جھکیں گے اور آزادی کے طلب گار اور اس کے لیے جدو جہد کرنے والے ظلم اور تشدد سے نہیں گھبراتے۔

تازہ ترین