• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پنجاب اسمبلی کے باہر مہنگائی کے خلاف اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا ۔ ن لیگ کی عظمٰی بخاری سے مسٹیک ہوگئی،زبان پھسلی تو ’گو نواز‘ بول گئیں،غلطی کا احساس ہوا تو رک گئیں اور مسکرا دیں۔

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اورشور شرابے کے دوران نئے بلدیاتی نظام کا بل پیش کردیا گیا ،اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اورمہنگائی کے خلاف اسمبلی سیڑھیوں پر احتجاج کیا ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چودھری پرویزلہٰی کی صدارت میں 2گھنٹے24منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اپوزیشن نےمہنگائی کےخلاف احتجاج کرتے ہوئےایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ،صوبائی وزیرِ قانون نے اسی شورشرابےمیں نئے بلدیاتی نظام کا بل پیش کردیا۔

وزیر قانون پنجاب نے 2آرڈیننس اور4 دیگر مسودات قانون بھی پیش کیے ،اسپیکر نے فوڈ اتھارٹی کے معاملے پر وزیر خوراک کو جھاڑ پلا دی۔

اسپیکرچودھری پرویزالہٰی نے شور شرابے کے دوران ہی ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس ملتوی کردیا۔

اپوزیشن ارکان احتجاج کرتےہوئےباہرنکل آئےاوراسمبلی کی سیڑھیوں پر حمزہ شہباز کی قیادت میں نعرے بازی شروع کردی ، لیگی رکن عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے’گونواز ‘کا نعرہ لگا دیا لیکن غلطی کا احساس ہوتے ہی رک گئیں۔


تازہ ترین