• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کیلئے جسٹس قاضی امین کی تقرری منظور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کےلئے جسٹس قاضی امین کی تقرری کی منظوری دے دی ۔

وزارت قانون نے جسٹس قاضی محمد امین احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

قاضی محمد امین احمد لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج رہ چکے ہیں جن کا نام جوڈیشل کمیشن نے تجویز کیا تھا۔

جسٹس قاضی محمد امین احمد 25 مارچ کو لاہورہائیکورٹ سے ریٹائر ہوئے تھے جن کا شمار سینئر ججز میں کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین