• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہو گی۔

نواز شریف نے آج حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گا۔

ڈاکٹروں نے نواز شریف کو مکمل آرام کی بھی ہدایت کی ہے۔ 

میڈیکل بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو ذہنی تناؤ سے باہر آنے کے لیے آرام کی ضرورت ہے۔ ان کا باقاعدگی سے طبعی معائنہ کیا جا رہا ہے اور دل کی بیماری اور شوگر لیول کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

میڈیکل بورڈ کی رائے ہے کہ نواز شریف کے گردوں کی بیماری بھی تیسرے درجے پر ہے۔ماہرین حتمی رائے بعد میں مرتب کریں گے۔

تازہ ترین