• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر اسرار ملک کی تحریک انصاف کشمیر میں شمولیت

لوٹن( نمائندہ جنگ) بیرسٹر اسرار ملک نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دعوت پر تحریک انصاف کشمیر میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے آزاد کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے بیرسٹر اسرار ملک نے لارڈ قربان حسین سےملاقات کی دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں آزاد کشمیر کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پی پی کے لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ اور سماجی شخصیت ملک پنوں بھی موجود تھے۔ لارڈ قربان حسین نے بیرسٹر اسرار اور دیگر کو اپنی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہا اور آزادکشمیر میں مثبت تبدیلیوں کی حوالے ان کےعزم کو سراہا اور برطانیہ سے آزاکشمیر کے تعلیمی نظام کو امپروو کرنے کے لیے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ بیرسٹر اسرار ملک نے بتایا ہے کہ لوٹن میں 4 مئی کو ڈالو کمیونٹی سنٹر میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جس سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خصوصی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ہو اور پاکستان کے صوبوں کی طرح آزادکشمیر کی جو رائلٹی ہے وہ اسے ملے اور اس خطے کا انفراسٹرکچر بہتر بنایا جائے ۔

تازہ ترین