• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ انگلینڈ کے لئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئی، قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔


انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر، جنید خان، یاسر شاہ، محمد حسنین، عابد علی، بابر اعظم اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ شعیب ملک دبئی سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ میں پہلا ٹی 20 میچ 5 مئی کو کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے 31 مئی کو کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 16جون کو ہوگا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور فائنل 14جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین