• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں ماں اور جڑواں بچوں کے قتل کا مقدمہ درج ،شوہر شامل تفتیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں ماں اور جڑواں بچوں کے قتل کا مقدمہ مقتولہ انیلہ کے بھائی وارث کی مدعیت میں درج کر لیا گیاہے،مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کونامزد کیا گیا ہے،ذرائع کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق ماں اور دو بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔انویسٹی گیشن ٹیم نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کر لیا ہے دیگر افراد کے بیانات بھی قلم بند کر لیے گئےہیں۔
تازہ ترین