• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کے امتحانات،چیئرمین بورڈ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2019ء میں 22اپریل کو صبح اور شام کی شفٹوں میں سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کامیتھمیٹکس پرچہ دوم، ہوم اکنامکس کا فیملی ریلیشن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ، میڈیکل ٹیکنالوجی کا ایلیمنٹری کیمسٹری اینڈ کیمیکل پیتھالوجی پرچہ دوم اور کامرس ریگولر اینڈ پرائیویٹ گروپس کا انگریزی نارمل پرچہ دوم اور انگریزی ایڈوانس پرچہ دوم لیے گئے۔ امتحانات کے ساتویں روز چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے جناح گورنمنٹ کالج ناظم آباد جبکہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سندھ سیکرٹریٹ کی سپر ویجی لینس ٹیم نے ایڈیشنل سیکرٹری نزہت فاطمہ کی سربراہی میں سیکشن آفیسر مولابخش رند، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہباز علی شاہانی، ، پروفیسر ناصر اقبال اور پروفیسر شاہد سلیم کے ہمراہ آدم جی سائنس کالج، عبداللہ گرلز کالج اور گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد کا دورہ کیا۔
تازہ ترین