• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمزور بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے نہ پلانے سے وائرس حملہ کرسکتا ہے، وزیر صحت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم  شروع ہوگئی ہے ۔یہ مہم کراچی میں چھ روز اور دیہی سندھ میں تین روز پر مشتمل ہے ۔مہم کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے حفاظتی ٹیکوں کے صوبائی پروگرام کے دفتر سے کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میں 35 ہزار اور پورے سندھ میں 1 لاکھ سے زائد انکاری والدین موجود ہیں۔ اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، افغانستان اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے پرمشترکہ کام ہورہا ہے،اگر آپ کا بچہ کمزرو ہے اور پولیو نہیں پلائیں گے تو پولیو وائرس حملہ آور ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین