• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کا مندی سے آغاز،100انڈیکس میں391پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،نئے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی مندی سے ہوا ، فروخت کا دبائو ، 100انڈیکس 391پوائنٹس کی کمی سے 37ہزار کی حد سے گر گیا ،سرمایہ کاری مالیت 77.16ارب روپے گھٹ گئی ،مارکیٹ ٹرن اوور میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ،تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری کے پہلے روز بھی اگرچہ حکومتی مالیاتی ادارے اور انسٹی ٹیوشنز سرگرم نظر آئے مگر فروخت کا دباو بڑھنے کی وجہ سے مارکیٹ میں دن بھر مندی غالب رہی اور اختتام پر 100 انڈیکس 390.78پوائنٹس کی کمی سے 37292.47سے کم ہو کر 36901.69پوائنٹس پر آکر بند ہوا جبکہ 30انڈیکس میں 195.80پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یہ 17543.57پوائنٹس پر آگیا ،آل شیئرز انڈیکس 261.62پوائنٹس کی کمی سے 26967.59پر بند ہوا، مارکیٹ میں پیر کو 305کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 62کے بھائو میں اضافہ 227کے بھائومیں کمی اور16کے بھائومستحکم رہے ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 12کروڑ 59لاکھ 64ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ کاروباری روز کی نسبت 5کروڑ 13لاکھ 91ہزار شیئرز کم تھا ،مارکیٹ کی ٹریڈنگ ویلیو 4ارب 43کرور 14لاکھ روپے رہی یہ گذشتہ کاروباری روز کی نسبت 2ارب 20کرور 24لاکھ روپے کم تھی ،کاروبار ی حجم میں کمی کی وجہ سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بھی 77ارب 16کروڑ 18لاکھ روپے گھٹ گئی ،پیر کو سب سے زیادہ جس کمپنی کے شیئرز کا کاروبار ہوا وہ لوٹے کیمیکلز تھی جس کے ایک کروڑ 97لاکھ 19ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا دوسرے نمبر پر پاور سیمنٹ کے ایک کروڑ 6لاکھ 8ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ تیسرے نمبر پرایک کروڑ ایک لاکھ 46ہزار شیئرز کے ساتھ کے ۔الیکٹرک رہی۔
تازہ ترین