• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ بھولیں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو 180رنز سے ہرایا تھا،کپتان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ مقابلوں میں روایتی حریف بھارت سے سے کبھی نہ جیتنے کے بارے میں سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ دو سال قبل چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180رنز کے بھاری فرق سے شکست دی تھی۔ پیر کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے خلاف ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ کے تمام دس میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، ہمارا ہدف یہ ہوگا کہ افغانستان کے خلاف بھی بھارت کی طرح کھیل پیش کرکے فتح حاصل کریں، محمد حسنین میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ، اکیڈمی میں ان کی بولنگ میں موجود خامیوں اور فٹنس پر کافی کام کیا ہے، ورلڈکپ میں وہ اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین