• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر آصف علی کی بیٹی علاج کیلئے امریکا جائیگی،خود ٹیم کےساتھ لندن روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آصف علی کی بیٹی انتہائی تشویش ناک حالت میں علاج کے لئے امریکا جارہی ہے۔ تاہم آصف علی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ انہوںنے سوشل میڈیا پر کہا کہ بیٹی کینسر کے لیول فور سے گذر رہی ہے ۔امریکی سفارت خانے نے بچی اور اہل خانہ کو ایک گھنٹے میں ویزہ جاری کردیا ان کا شکر گذار ہوں۔ انہوںبیٹی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی کے مطابق آصف علی کی بیٹی کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بھائی امریکا جارہے ہیں۔ انگلینڈ کے دورے کے بعد آصف علی انگلینڈ سے امریکا جائیں گے۔
تازہ ترین