• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر مظفرآباد بس سروس بحال، 2مسافر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

چناری( نامہ نگار) سرینگر مظفرآباد بس سروس بحال، آزاد کشمیر میں پھنسے مقبوضہ کشمیر کے2شہری لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کو کراس کر کے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے۔ بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر سے کسی بھی مسافر کو آزاد کشمیر بھیجا نہ ہی آر پار کے کسی نئے مسافر کو سرینگر مظفرآباد بس سروس کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت دی دوسری طرف تجارت بندش کیخلاف ایل او سی تاجروں نے مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھارتی انتظامیہ نے آر پار پھنسے ہوئے مسافروں کو واپس اپنے اپنے گھروں کو بھیجنے کے لیے بس سروس بحال کرنے کی رضامندی ظاہر کی جس کے بعد سرینگر مظفرآباد بس سروس کو بحال کر دیا گیا ۔مقبوضہ کشمیر کے آزاد کشمیر میں پھنسے ہوئے2مسافر لائن آف کنٹرول کراس کر کے اپنے اپنے گھروں میں پہنچ گئے البتہ بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کے پھنسے ہوئے6 شہریوں کو واپس نہیں بھیجا اور نہ ہی دونوں اطراف کے کسی نئے مسافر کو بس سروس کے زریعے سفر کرنے کی اجازت دی۔

تازہ ترین