• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند، بارودی سرنگ دھماکہ ،سیکورٹی فورسز کا سپاہی شہید ، 2 زخمی

مہمند ( نمائندہ جنگ) مہمند بائیزئی تورخیل میں بارودی سرنگ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کا ایک سپاہی شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ رپورٹ کے مطابق قبائلی ضلع مہمند بائیزئی سب ڈویژن کے علاقہ تور خیل میں مہمند رائفلز 202 ونگ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار معمول کے گشت پر تھےکہ اس دوران پہلے سے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک سپاہی فیض اللہ موقعہ پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے موقعہ پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریش شروع کیا۔
تازہ ترین