• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے ایران کیخلاف محاذ کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کرائی، روحانی

اسلام آباد(صالح ظافر)ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ عمران خان نےایران کے خلاف عرب۔اسرائیل محاذ کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جب کہ ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اچھے تعلقات دونوں ممالک کے حق میں ہیں لہٰذا دشمنوں کی خواہش کے خلاف تعلقات مضبوط ہونےچاہیئے۔تفصیلات کے مطابق،امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر عرب ۔اسرائیل محاذ کا حصہ بننے پر دبائو ڈالے جانے سے متعلق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان نہ ہی پہلے کبھی ایسے کسی اتحاد کا حصہ بنا ہے اور نہ آئندہ ایسے کسی اتحاد کا حصہ بنے گا۔ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر کہا ہے کہ دشمنوں کی خواہشوں کے برعکس ایران اور پاکستان کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ تقویت پانے چاہئیں -انہوں نے دونوں ممالک کے تار یخی اور مستحکم تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ برصغیر کے عروج کا زمانہ اس علاقے پر مسلمان حکومتوں کے دور کا زمانہ تھا اور برطانوی سامراج نے اسلامی تہذیب و تمدن کو نابود کرکے اس علاقے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا - آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے علامہ اقبال اور محمد علی جناح جیسی پاکستانی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ اچھے تعلقات دونوں ملکوں کے حقمیں ہیں لیکن ان تعلقات کے دشمن بھی ہیں،لہٰذا دشمنوں کی مرضی اور خواہشوں کے برخلاف مختلف میدانوں میں یہ تعلقات تقویت پانے چاہئیں -رہبرانقلاب اسلامی نے دونوں ملکوں کی سرحدوں پر سیکورٹی کے مسائل کو اہم قرار دیا اورکہا کہ دہشت گرد گروہ جو سرحدوں پر بدامنی کے ذمہ دار ہیں انہیں پیسہ اور اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے - ایران اور پاکستان کی سر حد و ں پر بدامنی پھیلانے کا ایک مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنا ہے -آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے حالیہ سیلاب کے دوران حکومت پاکستان کی امداد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین