• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے مونس الٰہی کو وزارت ملنے کی یقین دہانی کرائی ہے،کامل علی آغا

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغانے کہاہے کہ ہماری جو حالیہ ملاقات ہوئی اس میں بھی عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلی تقریب حلف برداری میں مونس الٰہی کو بھی وزارت مل جائے گی،پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکنو کریٹس کا فیصلہ ٹھیک کیا،ان کے ساتھ کھڑا ہوں،مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ لیڈر نے ناکامی نچلی قیادت پر ڈال دی ہے۔ پرو گرام میں ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے بھی اظہار خیال کیا۔مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نےمزید کہا کہ وزارتوں کا معاملہ عمران خان اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہے ہم نے اس پر تحفظات کا اظہار نہیں کیاہماری جو حالیہ ملاقات ہوئی اس میں بھی عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلی تقریب حلف برداری میں مونس الٰہی کو بھی وزارت مل جائے گی ہمارے تحفظات پہلے تھے اور وہ اس بات پر تھے مشاورت میں تسلسل ہونا چاہئے اور پالیسی سازی میں ہماری ان پٹ بھی ہونی چاہئے اورپالیسی سازی میں ہماری ان پٹ بھی آناشروع ہوئی ہے اور ہمارے تحفظات کم سے کم تر ہوتے چلے جارہے ہیں ہماری جماعت قومی معاملات پر زیادہ زور دیتی ہے اور ہمارا زور ہمیشہ یہ رہا ہے کے مہنگائی نہیں بڑھنی چاہئے روزگار کے مواقع بڑھنے چاہئیں سرمایہ کاری آنا چاہئے ان مسائل پر ہم آج بھی زور دے رہے ہیں ۔ عامر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم کا استحقاق ہے حق ہے وہ جس کوچاہے نکالیں جس کو چاہے رکھیں اگر وہ سمجھتے ہیں دوائیوں کا اثر آیا ہے اس میں کوئی دوسری رائے تو ہے نہیں میں نے ان کو تھوڑی بیک گرائونڈ دی ہے کہ سلسلہ کیا چل رہا تھاپھر اس پر بھی سپریم کورٹ سے نومبرمیں ہدایات آئیں کہ آپ ان کو 15 دن کے اندر پاس کریں پھر یہ کابینہ گئی کیبنٹ کے بعد یہ چلی گئی ٹاسک فورس میں پھر کیبنٹ نے پاس کیاعمران خان نے مجھے میسج دیا تھاکہ میں یہ کرنے جارہا ہوں میں ان کے ساتھ گزشتہ 23 سال سے ہوں میرے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں رہا نہ کبھی پارلیمنٹ میں رہا ۔

تازہ ترین