• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرابی صحت کے باوجودیاسین ملک کو ا ہلخانہ سے نہ ملنے دینااخلاقیات کے منافی ،پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان نے یاسین ملک کی مسلسل حراست اور بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ خرابی صحت کے باوجودیسین ملک کو ا ہلخانہ سے نہ ملنے دینااخلاقیات کے منافی ہے، عالمی برادری بھارت کو غیر انسانی سلوک سے روکنےاور کالے قانون کے خاتمےکیلئے دباؤ ڈالے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یاسین ملک کی خرابی صحت کے باوجود ان کے اہلخانہ کو تاخیر سے آگاہ کرنا اور ان کو ملاقات کی اجازت نہ دینا ان کے قانونی حق، اخلاقیات اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزی ہے، یاسین ملک اور کشمیری عوام کے ان کی صحت اور تحفظ کے بارے میں خدشات جائز ہیں۔
تازہ ترین