آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزرائے اعلیٰ کا اجلاس ، عوام کی خواہشات حکومت کو پہنچانے کا عزم

لاہور(نمائندہ جنگ) گزشتہ روز مختلف صوبوں کےسابق وزرائے اعلیٰ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا ۔ اجلاس میں پنجاب کے سابق وزرائے اعلیٰ میاں منظور احمد وٹو ،غلام مصطفیٰ کھر،دوست محمد کھوسہ سندھ کے ارباب غلام رحیم ،خیبر پختونحوا کے صابر شاہ ،آفتاب احمد خان شیرپائواور اکرم درانی نے شرکت کی اور عوام کی خواہشات حکومت کو پہنچانے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں میاں منظور وٹو نے کہاکہ عوام کی خواہشات حکومت کے پاس لے کرجائیں گے ۔قانون اور عدالتی نظام میں بہتری کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔خود پرکرپشن کے الزامات پر ایک سوال کے جواب میں منظور وٹو نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیر اعلی ٰ شفافیت سےتقرریاں کیں ، کوئی اقرباء پروری نہیں کی ،نیب نے بلایا تو وہ ضرور پیش ہوں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں