آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

الحمرا ادبی بیٹھک میں محفل موسیقی اور تقریب تقسیم ایوارڈز کا انعقاد

لاہور (شوبز رپورٹر)الحمرا ادبی بیٹھک میں انجمن شہریان لاہور کے زیر اہتمام محفل موسیقی اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل افراد کی خدمات کے اعتراف میں تقریب تقسیم ایوارڈز کا انعقاد ہوا۔ اداکارہ مسعود اختر، امتیاز راشد، منیر راج اورخاور نعیم ہاشمی، زاہد عابد ،محمد شفیق رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک جس گھٹن سے گزر رہا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کی روح کو زندہ رکھنے کے لئے موسیقی کے پروگراموں کو پرموٹ کیا جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، خاور نعیم ہاشمی، امتیاز راشد، سماجی شخصیت شوکت خلجی مرحوم، گلوکار عارف گِل، گلوکارہ زیرک خان، گلوکارہ مہرانہ اور ترجمان پنجاب حکومت سمیع الدین کو ایوارڈز دئیے گئے۔

لاہور سے مزید