• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفاع انٹرنیشنل یونیورسٹی میں "اسلام ایک پُر سکون مذہب"کے عنوان سے لیکچر کا انعقاد

لاہور(پ ر)رفاع انٹر نیشنل یونیورسٹی لاہورمیں" اسلام ایک پر سکون مذہب" کے نام سے لیکچر کا انقعاد کیا گیا۔ اس موقع پر عالمی مشہور ریٹائرڈبرطانوی باکسر سپینسر فیرون (سی ای او،ایم کے ٹی فائونڈیشن )نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام کس طرح نفسِ انسانی کیلئے سکون مہیا کرتا ہے ،اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مثبت انداز میں آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء کو درست اسلامی راستہ دیکھایا جائے،جب یہ مستقبل کے معمار صحیح سمت کا ادراک حاصل کرلیں گے تو اس سے بڑی تعلیم اور کیا ہو سکتی ہے۔ سپینسر فیرون نے مزید کہا کہ یہ طلباء کی نیکی کی طرف بڑھنے کی خواہش کی عکاسی ہے۔ یہ لوگ باصلاحیت ہیں اور درست سمت کے متلاشی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل ،سید فیصل منصور اور ڈاکٹر سکندر بھی موجود تھے۔ لیکچر کے اختتام پر ڈاکٹر شکیل نے سپینسر فیرون کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
تازہ ترین