• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس پورا کریں:ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے کہا کہ دور جدید میں میڈیا کے کردار اور اہمیت سے انکار ممکن نہیں، رائے عامہ کی تشکیل میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے، صحت کے حوالے سے جاری متعدد پراجیکٹس اور مہمات کو عوام تک پہنچانے میں بھی میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے، جس سے لوگوں میں شعور بیدار ہورہا ہے،یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کی حفاظتی ٹیکوں کی میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کی،ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ آنے والی نسل کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس پورا کریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلوائیں، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر شکیل احمد نے کہاکہ حفاظتی ٹیکےبچوں کو مہلک امراض اور معذوری سے بچاتے ہیں،دنیا میں اس وقت لگ بھگ 25امراض کیخلاف حفاظتی ٹیکے موجود ہیں اور اتنی ہی مزید بیماریوں پر تحقیق ہورہی ہے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے کہا کہ محکمہ صحت 24اپریل سے 30اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ منارہا ہے،ڈاکٹر قرۃ العین نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات سے 20سے30لاکھ اموات سے بچائو ممکن ہوتا ہے ۔
تازہ ترین