• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم ادائیگی ،نشترکے پی جی آرز و ہائوس آفیسرز کی احتجاج کی دھمکی

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان کے سیکڑوں پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار اور ہائوس آفیسرز کو مشاہروں کی ادائیگی کے لئے بجٹ کی عدم دستیابی سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے اور پی جی آرز و ہائوس آفیسرز کو اپریل کا مشاہرہ نہ ملنے کا خدشہ ہے،پی ایم اے نے یکم مئی تک مشاہرہ ادا نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دیدی ہے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی ٰکمال پاشا نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو مختلف اوقات میں2 مراسلے بھجوادیئے جس میں پی جی آر اور ہائوس آفیسرز کو مشاہرہ کی ادائیگی کے لئے درکار لاکھوں روپے بجٹ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر وقار نیازی، ڈاکٹر عمران رفیق،ڈاکٹر مرتضی بلوچ نے نشتر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کو مشاہرے کی ادائیگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین