• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن:سیٹزن پورٹل پر آنیوالی شکایت کیلئے فوکل پرسن مقرر

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید نے سیٹزن پورٹل پر آنیوالی شکایت دور کرنے کیلئے تمام شعبوں میں فوکل پرسن مقرر کردیئے ہیں اور دفتر ممتاز آباد اور شاہ رکن عالم کے شعبوں میں بطور نائب قاصد کام کرنیوالی خواتین کو کمپلین سیل میں رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں،سروسز برانچ سے ایم او سروسز محمد یار کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، پلاننگ برانچ میں اویس سرور نقوی، ریگولیشن برانچ سے مجید قیصرانی، انفراسٹرکچر برانچ میں اعجاز ارشد ، فنانس برانچ سے محمد سلیم کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہےجبکہ کارپوریشن نائب قاصد سحرش، آسیہ بخاری، نوریز یوسف، سحر ندیم کو کمپلین سیل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تازہ ترین