• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ،ریٹ لسٹ نہ لگانےپر10دکاندارگرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ پولیس تھانہ بی زیڈ نے چراغ سے 5 لٹر دیسی شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے عمران سے 170 گرام چرس، ریاض سے 10 لٹر شراب، پولیس تھانہ بستی ملوک نے شکیل سے 11 لٹر شراب، پولیس تھانہ قادر پور راں نے عامر سے 1050 گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے طاہر سے 1100 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 10دکانداروں دلدار،تنویر،اقبال،عطاء محمد، منظور ناظم، آصف ، محمد محرم، دلاور اور عبداللہ کو جرمانے کئے اور ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا کےنہیں حراست میں لے لیا ۔ملتان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھ کو گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے6افرادزمان،نادر علی ،رمضان وغیرہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے پسٹل، کلاشنکوف اور دیگر خطرناک نوعیت کا اسلحہ برآمدہوا۔ٹریفک پولیس نے دن کے اوقات میں پابندی کے باوجود شہر میں چلنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈرائیوروں ظہور اور نذیر کے خلاف تھانہ سیتل ماڑی میں مقدمات درج کرا دیئے ۔پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے موٹرسائیکل سواروں عامر،مجاہد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس تھانہ چہلیک نے لڑائی کے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے کر 15 ریسکیو پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔سول ڈیفنس آفیسر فاطمہ بی بی نے تھانہ صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے علی عباس اور شہباز کی دکانیںسیل کر کے ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کرا دیئے۔بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے 4 ملزمان فرخ،بابر ، شہباز، ہمایوں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث گرفتار ملزم رمضان کی نشاندہی پر تھانہ الپہ پولیس نے وارداتوں میں استعمال کی جانے والی کلا شنکوف برآمد کر لی ۔ٹریفک میں خلل ڈالنے والے مزید 2 افرادشاکر اور علی کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔لڑائی جھگڑے کے واقعات میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے تین افراد کو نشتر منتقل کر دیا گیا ۔ گگو منڈی کا رہائشی محمد خان، خانیوال کا رہائشی زیشان اور ڈی جی خان کا رہائشی محمد خوشحال مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہو ئے ۔ محلہ فرید آباد کی رہائشی لیاقت کے گھر اس کی بیوی اور بیٹی 25سالہ عینی سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم سمت سےآنےوالی گولی اس کے پاؤں میں لگی ،۔زخمی خاتون کوہسپتال داخل کرادیاگیا۔امکان ہے کہ کسی نے رات کو ہوائی فائرنگ کی تھی۔ پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔
تازہ ترین