• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی ، خاتون کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او گلگشت سے جواب طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے بارے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت سے 26 اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے ، فاضل عدالت میں ملتان کی فوزیہ بی بی نے درخواست دائر کی، فاضل عدالت نےمنشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم فہیم احمد کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے ،سیشن کورٹ نے بازیاب ہونے والے محبوس بچوں میں سےا یک بچی کے والدہ کے ساتھ جانے کے بیان پر درخواست نمٹا ی ہے،عدالت میں فضلاں مائی نے درخواست دائر کی تھی کہ اسکاشوہرظفر اقبال بیٹیوں کی شادی عمر رسیدہ شخص سے رقم کی لالچ میں کرنا چاہتا ہے،بیٹیاں بازیاب کراکے والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے، ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت نے محبوسان کو بازیاب کراکے عدالت پیش کیا ، بچی انیلہ نے والدہ کے ساتھ جانے کی رضا مندی کا اظہار کیا جبکہ دیگر 4 بچوں نے والد کے ہمراہ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا، فاضل عدالت نے خاتون کے بھائیوں کومقدمات میں ملوث کرکےاسکی بہن کو جان سے مارنے کی دھمکیا ں دینے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے آج جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں رضیہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی، فاضل عدالت نے قتل کے ملزم ساغر عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری 50ہزار کے مچلکوں پر کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے ، سیشن ماڈل کورٹ نے منشیات کی ملزمہ شریفاں بی بی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے،کنزیومر کورٹ نے شہری شہری الیاس کی درخواست پر ناقص اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے کی درخواست پر ہرجانے کے نوٹس جار ی کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ سے 24اپریل کو طلب کر لیا ہے، سیپشل جج سنٹرل نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق جی ایم سوئی گیس کی اشیاء کی سپرداری کیلئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے کے مقدمہ میں ملزم منصور اقبال کا مزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے، شراب برآمدگی کے ملزم کاشف ندیم کو جرم ثابت ہونے پر5 سو روپے جرمانے جبکہ بجلی چوری کے ملزم عمیر کو اقبالی بیان ریکارڈ کروانے پر ایک سال کیلئے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نےملتان کی رہائشی شازیہ کی درخواست پر اسے دارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین