• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی پی ایچ اے حکام کو قانون کے مطابق ملازمین کے کنٹریکٹ کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملازمین کے کنٹریکٹ کے معاملے میں نیب ملتان نے پی ایچ اے حکام کو قانون کے مطابق معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی ، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے انتظامیہ نے ملازمین کے کنٹریکٹ کے معاملے پر نیب ملتان کو لکھے گئے خط میں رائے طلب کی تھی جس پر نیب ملتان میں خط کا مختصر جواب دیتے ہوئے ملازمین کے کنٹریکٹ کے معاملے کو ادارے کے بائی لاز کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی ہے اور نیب کی جانب سے کنٹریکٹ توسیع کے لئے کسی بھی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ۔
تازہ ترین