ملتان (سٹاف رپورٹر) تشہیری فیس وصولی کی مد میں پی ایچ اے کی جانب سے سیلف ریکوری میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے تشہیری فیس ٹھیکہ نیلام کرنے کے باوجود ٹھیکیدار کو جان بوجھ کرورک آرڈر کا اجرا نہیں کیا گیا ، مارکیٹنگ برانچ نے سیلف ریکوری کا آغاز کر دیا اور آمدنی کا 70 فیصد حصہ افسران ، اہلکاروں میں تقسیم ہونے لگا جبکہ 30 فیصد حصہ سرکاری خزانے میں جمع کرایا جاتا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کوورک آرڈر جاری کئے گئے تھے ، ریکوری ٹیمیں تمام رقم سرکاری خزانے میں جمع ہو رہی ہے ۔