• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز ویلفیئریونین کا لوکل گورنمنٹ تر میمی بل کے خلاف احتجاجی مظا ہر ہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ویلفیئریونین نے نئے لوکل گورنمنٹ تر میمی بل ایکٹ کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیادت صوبائی صدر پیر گل علی شاہ ،چیف آرگنائزحمید اللہ خان جدون ،جی ایس سبحان علی کرر ہے تھے جبکہ مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے در ج تھے مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019میں ترامیم پر حکومت نظر ثا نی کر کے اس سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کونکال دے۔ اسےٹی ایم اے میں ضم نہ کیا جائے بصورت دیگرہم حکومت کے خلاف صو بہ گیر احتجاجی تحر یک چلا ئینگے اور واٹر سپلائی سکیمیں بھی بند کر د ینگے جبکہ اپنے حق کے حصول کیلئے عدالتوں سے بھی رجوع کرینگے ۔
تازہ ترین