• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی نصف ایمان ہے ہمیں اس پر عمل کرنا ہو گا ،ڈاکٹر عبدالشفیق

پشاور(وقائع نگار) بزم ہمدرد نونہال کی تقریب گزشتہ روز آرکائیوز لائبریری پشاورمیں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالشفیق، میزبان ڈاکٹر صلاح الدین اور اسپیکر ہمدرد نونہال اسمبلی علیشاہ الفیصل ماڈل ہائی سکول باڑہ لین پشاور کینٹ تھیں۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے ’’عالمگیر صحت کے تحفظ کیلئے بنیادی صحت کی نگہداشت ضروری‘‘ کے موضوع پر تقاریر کیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے ہمیں اس پر عمل کرنا ہو گا۔اس حوالے سے آگاہی مہم میں والدین اور اساتذہ کرام کو کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ملی نغمہ نونہالان فاروڈ ہائی سکول فار گرلز آسامائی گیٹ پشاور، ٹیبلو نونہالان سرسید پبلک سکول گلبہار نمبر 2 پشاور اور دعائے سعید نونہالان مسلم کیمبرج پبلک ہائی سکول دلہٰ زاک روڈ پشاور نے پیش کی۔ آخرمیں مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین