• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین کیلئےپک اینڈ ڈراپ، وزارت داخلہ کی 20کوچز کی منظوری

اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) معلوم ہواہےکہ وفاقی پولیس ملازمین کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے وزارت داخلہ نے بیس کوسٹرز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے جو آئندہ بجٹ میں اسلام آباد پولیس کو فراہم کردی جائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقارخان نے اسلام آباد میں تعیناتی سے قبل داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار آفریدی سے کچھ وعدے لئے تھے جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس ملازمین کو بھی دوسرے سرکاری ملازمین کی طرح پاکستان کا مہذب شہری سمجھتے ہوئے تمام سہولتیں اور مراعات دی جائیں گی جس کے بدلے میں ان سے اچھی کارکردگی کی توقع کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کے بعد پولیس ملازمین کی کم از کم ڈیوٹی بارہ گھنٹے کردی گئی ہے ،ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، پولیس ملازمین کو سال بھر میں صرف تیس چھٹیاں دی گئی ہیں، بیمار ہونےکی صورت میں بھی اُن کی تنخواہ میں پانچ سو روپےروزانہ ملنے والا ٹی اے ڈی اے کاٹ لیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران پولیس ملازمین کےلئے کھانے کا بھی کوئی مستقل انتظام نہیں۔ آئی جی آفس سےرابطہ کیاگیا تو جواب ملا کہ پیسے پہنچتے ہی گاڑیاں خرید لی جائیں گی۔
تازہ ترین