• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے سروس ایریاز میں فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر5پوائنٹ سر بمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں موٹر وے سروس ایریازپرمختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حشرات کی بہتات،غیر معیاری آئل کے استعمال اور ناقص انتظامات پر5فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر5کو جرمانےکیے۔ سکھیکی ریسٹ ایریا میں چکن بروسٹ اور پام ان ریسٹورنٹ کو ناقص گوشت کی موجودگی، زنگ آلود فریزرز کے استعمال،سیال موڑ پر فاسٹ فوڈ فرائی چکس اور سلور سپون ریسٹورنٹ کوغیر معیاری تیل کے استعمال اور بد بودار ماحول کی بناء پر سربمہر کیا گیا۔فوڈسیفٹی ٹیموں نے سیرینیٹی نامی ریسٹورنٹ کوچوہوں کی موجودگی،غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا ۔سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی پروڈکشن اصلاح تک بندکر دی گئی ۔ 5 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے جبکہ 3 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔
تازہ ترین