• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنیوالے بیٹے کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سیشن جج وماڈل کورٹ اسلام آباد کے جج سہیل ناصر نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیدیا، سعید اللہ کو ترنول پولیس نے گزشتہ سال بائیس نومبر کو گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر ملزم نے ماں کو سات گولیاں ماری تھیں، ملزم اس سے قبل بھی نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر اپنے بہنوئی کو قتل کر کے سوات جیل میں تھا، تفتیشی افسر نے سترہ اپریل کو مقدمے کا چالان پیش کیا اور صرف چار روز میں کیس کا فیصلہ کر دیا گیا، ادھر ماڈل کورٹ راولپنڈی کے جج راجہ شاہد ضمیر نے تھانہ روات میں یکم اکتوبر 2016کو درج ہونے والے قتل کیس کے ملزم انور کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے قتل کے دیگر تین مقدمات میں پندرہ افراد کی شہادتیں قلمبند کر لیں ۔تھانہ آر اے بازار میں تیس دسمبر 2017کو درج ہونے والے منشیات کیس میں ملزم عمر کو 9ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
تازہ ترین