• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ و آتشبازی برداشت نہیں کی جائیگی، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے خبردار کیاہےکہ وفاقی دارالحکومت میں شادی کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئندہ اس قسم کے واقعات رونماہونے پر متعلقہ ایس پی ،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا۔کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،منشیات فروشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔پیر کو سنٹرل پولیس آفس میں وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی نے ہدایت کی کہ اسلام آبادمیں اقلیتوں خصوصاً عیسائی برادری کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے علاوہ جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی کہ سری لنکا میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے مؤثر سکیورٹی پلان تشکیل دیں۔
تازہ ترین