• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف سی ڈی اےآپریشن ،سامان قبضہ میں لے لیا گیا

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نےانسدادِ تجاوزات کی کارروائیوں کے دوران تجاوزات سے متعلقہ 10 ٹرک سامان ، 10 ڈمپر تعمیراتی سامان کو قبضہ میں لینے کے علاوہ سید پور کے علاقہ میں ایک دیوار اور دو زیر تعمیر گھروں کی بنیادوں کو مسمار کر دیا ۔سیکٹر G-9 کراچی کمپنی مرکز میں3 ٹرک تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ اسلام آباد چوک، چونگی نمبر26 ، جی ٹی روڈ پر کارروائی کے دوران 4 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر آپریشن کرتے ہوئے اردگرد کے علاقہ سے مستقل اور عارضی تجاوزات کو ختم کر دیا۔ اس کاروائی کے دوران تعمیراتی سامان کو اکھاڑ کر 10 ڈمپر تعمیراتی سامان سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔
تازہ ترین