آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولہ سال کی ڈگری گریجویشن کہلائے گی، جامعات کو وسائل بڑھانا ہونگے،ڈاکٹر محمد علی

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد میں وائس چانسلرز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو وائس چانسلرز کمیٹی کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی نے بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کی فنڈنگ اور آئندہ کے لائحہ کے عمل بارے میں روشنی ڈالی اور کہاکہ سولہ سال کی ڈگری گریجویشن کہلایا کرے گی،ہائر ایجوکیشن کو پروموٹ کرنے والے حکومتی عہدیداروں کے ممنون ہیں۔یونیورسٹی کوشش کریں گی خود بھی فنڈنگ کا کام کرے،جامعات کو اپنے وسائل بڑھانے ہوں گے۔صدر مملکت نے وعدہ کیا ہے ہائر ایجوکیشن کا بجٹ کم نہیں ہوگا۔فیسوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔بجٹ کم ہوا تو 5 سے 10 فیصد فیسوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعات میں سکالرشپس ختم نہیں ہو رہیں۔ سرکاری جامعات کی فیسیں بہت مناسب ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں