• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین میڈیکل سٹورز سر بمہر، 15 فارمیسز کیخلاف مقدمات

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ڈرگ ٹاسک فورس راولپنڈی نے تین میڈیکل سٹورز کوسر بمہر کرکے پندرہ فارمیسز کے خلاف مقدمات درج کرکے چالان کوالٹی کنٹرول بورڈکو بھجوادیئے۔ڈرگ کنٹرولر اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نوید انور اور جواد احسن نے راولپنڈی میں سہام،سیدپور روڈ،پشاور روڈ،اوردیگر علاقوں میں چیکنگ کی اور چالان کئے۔میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی بغیر وارنٹی،فارمسسٹ کی عدم موجودگی اور نشہ آور ادویات کا ریکارڈ نہ ہونے پر کی گئی۔
تازہ ترین