• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار پر قابض نااہل قوتوں سے نجات ضروری ہے، زبیر گوندل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے کہا ہےکہ بلوچستان میں نوجوانوں کو کوئی پرسان حال نہیں، سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ پارٹی جیالوں اور رشتہ داروں کو ہی نوازا ، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ، محب وطن اور دین دار ہیں ، بے روزگاری وغربت نے انہیں پریشان کررکھا ہے ، جے آئی یوتھ سے نوجوانوں کو امیدیں وابستہ ہیں اور تنظیم نوجوانوں کے اعتماد پر پوری اترے گی ، نوجوان جے آئی یوتھ میں شامل ہوکر برائی و منکرات کے خلاف جہاد میں حصہ لیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی کونسل کے اجلاس و حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں صوبہ بھر سے ضلعی صدور و صوبائی ذمہ داروں نے شرکت کی ، اس موقع پر مرکزی صدر نے نومنتخب عہدے داروں سے حلف لیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ ، جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نور الدین غلزئی ، جنرل سیکرٹری محمد جان مری ، جے آئی یوتھ کوئٹہ کے صدر نقیب اللہ اخوانی سمیت دیگر موجود تھے ، اجلاس میں جے آئی کے گزشتہ رپورٹ و آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی ، تقریب سے ہدایت الرحمٰن بلوچ ، جے آئی یوتھ کے نومنتخب صوبائی صدر نورالدین غلزئی ، جنرل سیکرٹری محمد جان مری ، نقیب اللہ اخوانی نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ باصلاحیت نوجوان قیادت فراہم کررہے ہیں ، اسلام ومذہب کے نام پر پڑھے لکھے نوجوانوں کا استحصال کیا جارہا ہے ، سیکولر طبقات نوجوانوں کو دین سے دور کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں ، جماعت اسلامی یوتھ انہیں ناکام بناکر دم لیگی ،انہوں نے کہا کہ اقتدار پر قابض نااہل قوتوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
تازہ ترین