آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان بوکھلاہٹ کاشکار،جلد استعفیٰ کا اعلان کر ینگے، جمعیت

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد، ضلعی معاونین مولانا محمد ایوب ایو بی، مولانا مفتی عبدالسلام رئیسانی ،مولانا جمال الدین حقانی، حاجی قاسم خان خلجی، مولانا حافظ مسعوداحمد، مولانا عبد الولی اور مولانا علی محمد مہترزی نے کہا ہےکہ جمعیت ہر محاذ پر دینی مدارس اور عقیدہ تحفظ ختم نبوت کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ قادیانیوں کی سرگرمیوں پر پاپندی عائد کی جائے کیونکہ وہ ملک اور اسلام کے غدار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے مختلف یونٹوں کے انتخابی اجتماعات سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف مولانا فضل الرحمنٰ کے نہیں بلکہ اسلامی تشخص کو مٹانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ،ملک کا حقیقی نظام اسلامی ہے، جمعیت علماء اسلام آئین کے مطابق ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کوئٹہ کے دورے کے موقع آئی ٹی یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف تقریر اور طلبا سے مولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف نعرے بازی بھی کرائی جو بلوچستان کی ثقافت کیخلاف ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان بوکھلاہٹ کاشکارہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب عمران خان مولانا فضل الرحمن کے کامیاب ملین مارچ سے خوف زدہ ہو

کر جلد استعفی کا اعلان بھی کر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف عمران خان نیازی کی تقریر کی مذمت کرتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں