• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موثر قانون سازی کیلئے ارکان کو استحقاق سےمتعلق آگاہی ضروری ہے، شاہینہ کاکڑ

کوئٹہ( خ ن) چیئر پرسن مجلس عمومی برائے قوائد انضباط کار و استحقاقات شاہینہ کاکڑ نے کہا ہے کہ معزز ارکان اسمبلی کو حاصل استحقاق سے متعلق آگاہی سے ہی معزز ارکان مؤثر طریقے سے قانون سازی میں حصہ لے سکتے ہیں اور ان کو تفویض شدہ کام کیانجام دہی میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت میں کیا۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی اور بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ معزز ارکان کو چایئے کہ اپنے استحقاق سے متعلق علم و آگاہی حاصل کریں تاکہ اسمبلی کی کارروائی میں نمایاں کردار ادا کرسکیں اور آئینی امور سے متعلق بحث و مباحثہ میں کوئی دشواری درپیش نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ کبھی رکن اسمبلی کو اگر کوئی آئینی مسئلہ در پیش ہو اور اسمبلی کی کارروائی میں ان کو اس مسئلے پر بحث کیلئے وقت نہ ملے تو ایسے آئینی مسئلے کو کمیٹی کے رو برو زیر غور لانا چایئے تاکہ ان کی داد رسی ہوسکے۔
تازہ ترین