• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادراراضی اسکینڈل: اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار اور قانون گوکے خلاف ریفرنس دائر

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) نیب بلوچستان نےگوادر اراضی اسکینڈل میں ملوث اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیلدار اور قانون گو کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔نیب ذرائع کے مطابق قومی خزانہ کو 13کروڑروپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے،ریفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیلدار اور قانون گو کو بھی نامزد کیا گیا ہے، نیب بلوچستان نے گوادر اراضی اسکینڈل کا ریفرنس دائر کردیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان نے گوادر میں سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کر کے قومی خزانے کو 13 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا،ریفرنس میں سابق اسسٹنٹ کمشنر و تحصیلدار آغا ظفر، سابق تحصیلدار محمد جان جمالدینی نامزدسابق تحصیلدار محمد جان بلوچ اور قانون گو حفیظ اللہ کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔ چاروں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، احتساب عدالت ون میں گوادر اراضی ریفرنس کی سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔
تازہ ترین