• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن قوتیں مسلم دنیا کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید عبدالستار شاہ چشتی نے مختلف مقامات پر حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں گریٹ گیم کاکھیل شروع ہوچکاہے، دشمن قوتیں ترقی پذیر اور مسلم دنیا کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں، ترقی پذیر اور مسلم ممالک کو بحران اور بدامنی کی آگ کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں، امریکہ خطے سے امن وخوشحالی اورترقی چھین رہاہے امریکہ کا وجود خطے کے لیے ناسور بن گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اسلام سے جوڑناغلط ہے، اسلام میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، اسلام نے ہمیشہ انسانیت کو امن و سلامتی کا درس دیا ہے اور دنیا کے ہر مذہب کو تحفظ دیا ہے، اسلام نے چودہ سو سال پہلے دنیا پر امن کی جو مثال قائم کی دنیا کا کوئی نظام اس کی نظیر پیش نہیں کرسکتا ۔
تازہ ترین