آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

انسانی صحت پر کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی جی فوڈ

کوئٹہ (خ ن)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر(ریٹائرڈ) بشیر احمد کی سربراہی میں بی ایف اے کی ٹیم نے میزان چوک میں قائم گوشت مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے نے کہا کہ انسانی صحت پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت نہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے واضح ہدایت کی کہ مذبح خانوں میں صفائی کا موثر انتظام کیا جائے اور عوام کو صاف ستھرے تازہ گوشت کی فروخت کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے گوشت کو گرد و غبار اور دیگر جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

کوئٹہ سے مزید