• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس او پجارسے 4 افراد کی بنیادی رکنیت 3 ماہ کیلئے معطل

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حمید بلوچ ، غلام حسین بلوچ، ملک زبیر بلوچ، عمران بلوچ کو تنظیم کی پالسیوں کے خلاف غلط پروپیگنڈہ اور کابینہ کے خلاف سازش کرنے اور بار بار تنبیہ کرنے کے باوجود کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا جس کے بعد تنظیم کے مرکزی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ان تمام ارکان کی تنظیم سے بنیادی رکنیت 3 ماہ کے لیے معطل کر دی گئی جبکہ ڈاکٹر طارق بلوچ ،گورگین بلوچ کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ تنظیمی ڈسپلن کے خلاف ورزی سے باز رہیں بصورت دیگر تنظیم سخت ایکشن لینے پر مجبور ہوگی درایں اثناء بی ایس او پجار کے صوبائی ترجمان نے بیان میں کہا کہ یونیورسٹی میں MAاور MSC و دیگر طلباء تاحال ہاسٹل سے محروم اور پرائیویٹ ہاسٹلوں میں در بدر ہیں ان کے داخلہ ہونے کو ایک ماہ ہو گیا لیکن تاحال یونیورسٹی انتظامیہ طلبا کو ہاسٹل فراہم نہ کرسکی پہلے ہی بلوچستان تعلیمی پسماندگی کا شکار غربت کی وجہ سے طلبا اپنی تعلیم حاصل کرنے سے بھی رہ جاتے ہیں لیکن جنہوں نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے انہیں تاحال ہاسٹل نہیں فراہم کیا گیا، جس سے طلبا میں مایوسی پھیل رہی ہے، غریب طلبا کا سہارا ہاسٹل ہے لیکن ہزاروں روپے خرچ کرکے طلبا اپنی مدد آپ پرائیویٹ جگہوں پر رہ رہے ہیں جسکی وجہ سے انکی سٹیدی بھی متا ثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالیہ داخل ہونے والے ایم اے ، ایم ایس سی و دیگر طلبا کو ہاسٹل فراہم نہ گیا تو طلبا اپنے حق کے لئے پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔  
تازہ ترین