آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 14؍رمضان المبارک 1440ھ20مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 35رکشوں کو قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پرضلعی انتظامیہ اور ٹریک پولیس کا پیر کو بھی غیر قانونی رکشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہا یونیورسٹی چوک سریاب روڈ ،بی ایم سی بروری روڈ ا ورفیصل ٹاؤن میں کارروائیاں کرتے ہوئے 35 غیر قانونی رکشے تحویل میں لےلئے گئے جبکہ 107 سے زائد رکشوں کے چالان بھی کیے گئے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ آر ٹی اے کوئٹہ حمیداللہ محمد حسنی ، انسپکٹر ٹریفک پولیس غلام رسول کے علاوہ پولیس اور لیویز کا عملہ بھی موجودتھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں