• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: لین دین کے تنازع پر دو گروپوں میں ڈنڈے چل گئے،8زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر بانو روڈ پرلین دین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں اور مکوں کے وار سے 8افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق ڈاکٹر بانو روڈ پر پیر کی شام دو گروپوں میں لین دین کے تنازع پر تصادم ہوا جس میں ڈنڈوں اور مکوں سے ایک دوسرےپر وار کئے گئے ،جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے تین بھائیوںعبدالاحمد ٗ بور محمد، زر محمد اور انکا ساتھی احمد اللہ جبکہ دوسرے گروپ کے دو بھائیوںجمیل خان ٗ سعید احمد ٗ عبدالولی اور عبدالحمید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصادم کو مزید بڑھنے سے رو کا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
تازہ ترین