• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی برسی27اپریل کو منائی جائیگی

کوئٹہ(آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے سابق صدرمرحوم نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی برسی 27اپریل کو بگٹی ہائوس کوئٹہ میں منائی جائیگی قرآن خوانی ولنگر کے علاوہ تعزیتی ریفرنس بھی ہوگا جس میں شرکت کیلئے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اسی روزجے ڈبلیو پی خواتین ونگ کے زیر اہتمام قرآن خوانی ہوگی جبکہ 126اپریل کو 4بجے جے ڈبلیو پی خانوزئی کے زیر اہتمام علی بلوزئی میں بھی برسی منائی جائیگی بلوچستان کے تمام سیاسی قائدین انجمن تاجران ،وکلاء،ڈاکٹرز میڈیا نمائندوں ،علاقائی اتحاد، قبائلی عمائدین، ارکان اسمبلی کو 27اپریل کی برسی اور تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
تازہ ترین