• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج دنیا بھر کے سو سے زیادہ ممالک میں کتابوں اور کاپی رائٹس کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جنرل کونسل نے1995ء میں  23 اپریل کو ’ورلڈ بک ڈے‘ قرار دے دیا تھا۔

عالمی یوم کتاب منانے کا مقصد کتاب بینی کے شوق کو فروغ دینا اور اچھی کتابیں تحریر کرنے والے مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

گیلپ کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں صرف 9 فیصد پاکستانی کتب بینی کے شوقین ہیں جبکہ 75 فیصد نے کتابوں سے دور ی کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستان میں کتب بینی کے فروغ نہ پانے کی وجوہات میں کم شرح خواندگی، صارفین کی کم قوت خرید، حصول معلومات کے لیے موبائل، انٹرنیٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال، اچھی کتابوں کا کم ہوتا ہوا رجحان، حکومتی عدم سرپرستی اور لائبریریوں کے لیے مناسب وسائل کی عدم فراہمی کے علاوہ خاندان اور تعلیمی اداروں کی طرف سے کتب بینی کے فروغ کی کوششوں کا نہ ہونا بھی شامل ہے۔

عالمی یوم کتاب کے موقع پر بک سیلرز اور پبلشرز کتابوں پر زیادہ ڈسکاؤنٹ دے کر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بہت ساری کتابیں مفت بھی تقسیم کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین