• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوارا بھاسکر نے بھارتی مسلمانوں سے معافی کیوں مانگی؟

بالی ووڈکی مشہور اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت میں انتخابات کے دوران مسلمانوں کے ساتھ مختلف سطحوں پر ہونے والے معتصبانہ اور جارحانہ رویوں کےلیےاُن سے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ سوارا بھاسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلمان اقلیتوں کے ساتھ بھارت میں ہونے والی زیادتوں اور جارحانہ رویوں پر اُن سے معافی مانگی اور انہیں ظلم کے خلاف خاموش نہ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


سوارا بھاسکرنے اپنےٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ بھارت میں مقیم مسلمانوں اور تمام اقلیتوں کے ساتھ مسلسل ہونے والی زیادتی اور تعصب کے لیے معذرت خواہ ہیں، اس کے علاوہ کہا کہ یہ اُن کا بھی ملک ہے انہیں خاموش نہیں رہنا بلکہ اس کے خلاف اب آواز اُٹھانی چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے انتخابات سےقبل مسلمانوں اور اقلیتوں کومسلسل جارحیت اور تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس حوالے سے سوارا بھاسکر نے یہ ٹوئٹ کیا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ایک عورت کی حیثیت سے میں اور کہہ بھی کیا سکتی ہوں، ہمیں تو اس سب سے روز نمٹنا ہوتا ہے۔‘


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوارا کےاس ٹوئٹ پر مثبت اور منفی دونوں طرح کا ردِ عملسامنےآیا ہے ۔ بڑی تعداد میں صارفین نے اُن کے ٹوئٹ کا مثبت جواب دیا جبکہ کچھ لوگ تنقید بھی کرتے نظر آئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب سوارا بھاسکرنے مسلمانوں کے لیےکچھ کہا ہے بلکہ اکثر ہی وہ پاکستان اور مسلمانوں سے متعلق تنازعات کے معاملے پر کچھ نہ کچھ بولتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین